ایجوکیشن یونیورسٹی میں نئے طلبہ کے اعزاز میں تعارفی تقریب

ایجوکیشن یونیورسٹی میں نئے طلبہ کے اعزاز میں تعارفی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں آگاہی دینے کے لئے گزشتہ روز تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے طلباء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے ہر انسان کو کچھ خوبیوں اور صلاحیتوں سے نوازا ہے، لیکن ان صلاحیتوں سے استفادہ تبھی ممکن ہے جب وہ محنت کرے گا، کیوں کہ محنت ہی ہر خزانے کی چابی ہے