والدین کے مرنے کے بعد بھائیوں نے جائیداد کیلئے چھوٹے کو گھرسے نکال دیا

والدین کے مرنے کے بعد بھائیوں نے جائیداد کیلئے چھوٹے کو گھرسے نکال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماں باپ کے مرنے کے بعد چار بھائیوں نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر چھوٹے بھائی محمد اکرم کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا۔ سول جج رائے افضال نے دعوے پر چاروں بھائیوں کو 21اکتوبر کو طلب کرلیاہے۔ عدالت میں محمد اکرم نے اپنے چار بھائیوں نواز، ارشاد، اسلم اور ریاض احمد کے خلاف جائیداد ہتھیانے اور تشدد کرنے کے خلاف دعوے دائر کیا ۔جس پر عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہے