مخالف پروپیگنڈے کاتوڑ، بلدیاتی الیکشن تک کم سے کم لوڈشیڈنگ کی ہدایت

مخالف پروپیگنڈے کاتوڑ، بلدیاتی الیکشن تک کم سے کم لوڈشیڈنگ کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیمیارخان، احمدپورشرقیہ، خانپور( نمائندگان) بلدیاتی انتخابات مکمل ہونے تک حکومت کی پنجاب بھرمیں کم سے کم لوڈشیڈنگ کرنے کی ہدایت، بلدیاتی نمائندوں کیلئے مراعاتی پیکیج نہ بن سکا۔ تفصیل کیمطابق رحیمیارخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر وزارت پانی و بجلی (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )
نے رحیم یارخان سمیت محکمہ واپڈا پنجاب کے تمام سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ میں بلدیاتی انتخابات اور خاص طور پر ضمنی انتخابات کے مکمل ہونے تک لوڈشیڈنگ کم سے کم کی جائے تاکہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ کم سے کم ہو سکے کیونکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ نندی پور پلانٹ کے بند ہونے کے بارے میں عوام میں پہلے ہی تحفظات پائے جا رہے ہیں ۔ رحیمیارخان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کے لیے مراعاتی پیکج نہ بن سکا۔پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کی روشنی میں صوبہ میں منتخب ہونے والے میئرز،ڈپٹی میئرز،ضلع کونسلوں اورمیونسپل کمیٹیوں کے چئیرمینوں اوروائس چئیرمین صاحبان کے لیے مراعاتی پیکج اوراخراجات کی حدمقررنہیں کی جاسکی۔اس وقت کی صورتحال کے مطابق منتخب بلدیاتی نمائندوں اورسربراہوں کے لیے کوئی مراعات موجودہیں اورنہ ہی محکمہ بلدیات پنجاب کی طرف سے اس حوالے سے کوئی تجاویزتیارکی گئی ہیں اور الیکشن کمیشن پنجاب نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے آزادامیدواروں پرتین انتخابی نشانات الاٹ کرانے پرپابندی عائدکردی ان انتخانی نشانات میں چترالی ٹوپی،جھنڈااورگلدان شامل ہیں اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ افسروں کے دفاترکے باہرنوٹیفکیشن آوایزاں کردئیے ہیں۔احمدپورشرقیہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق بلد یاتی انتخابات میں ڈھول والوں کی مانگ بڑھ گئی ۔ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امید واروں نے اپنے کا غذات نا مز دگی آخری روز ٹولیوں کی شکل میں جمع کرا ئے ۔ امید وار کے ساتھ ان کے حامیوں کی بڑی تعداد مو جود تھی ۔ امید واروں اور سپورٹروں کے ساتھ ان کے حامیوں کی بڑی تعداد مو جودتھی ۔خانپور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں ریٹرننگ آفیسران شہریوں کو نا جائز تنگ کر کے امید واروں سے گٹر ٹیکس ، سیوریج ٹیکس ، ایڈورٹائزنگ ٹیکس وصول کر رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نومینیشن فارم میں کہیں بھی شرط نہ لکھی ہے کہ بلدیہ کہ ٹیکس جمع کروائے جائیں شہریوں محمد صفدر عرف اللہ رکھا، قاری فلک شیر سعیدی، سعید الحسن ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے سال بھی ٹی ایم او خالد محمود ببر نے لاکھوں روپے سینکڑوں امید واروں سے وصول کرنے کے بعد خود ڈکار لیے اور سرکاری خزانے میں رقم جمع نہ کروائی جبکہ خالد ببر نے اپنے موقف میں بتلایا کہ لوگوں کے پاس کوئی ثبوت نہ ہے یہ سب جھوٹ ہے ۔