کامن ویلتھ گیمز ، کوئنز بیٹن ریلے ، پاکستان زندہ باد اور لاہور لاہور اے کے نعرے بلند
21ویں کامن ویلتھ گیمز4اپریل سے 15اپریل2018ء تک آسٹریلیا کے شہر گولڈ کاسٹ میں کھیلی جائیں گی۔ کامن ویلتھ گیمز ، کوئنز بیٹن ریلے کی مرکزی تقریب شاہی قلعہ لاہور سے ملحقہ حضوری باغ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ تھے ، جبکہ اس موقع پر آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن،آسٹریلین وفد ،پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ( ر) عارف حسن ،نائب صدر کیپٹن (ر) سید محمد عابد قادری ،شوکت جاوید ،سیکرٹری خالد محمود ،چوہدری یعقوب اور سکواش کے سابق چیمپیئن جہانگیر خان،، ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین، سابق سیکرٹری پی ایچ ایف کرنل مدثر اصغر، اولمپیئن ایم عثمان سمیت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے آفیشلز اور سٹی سکول کے بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی ،کامن ویلتھ گیمز میں شامل 71 ممالک کے سفر پر نکلی کوئنز بیٹن ریلے ،، 30 ستمبر کو پاکستان پہنچی، جس کی مرکزی تقریب حضوری باغ لاہور میں منعقد ہوئی جہاں شاہی قلعہ سے دوڑتے قومی ایتھلیٹ ریلے اٹھائے پہنچے،،ایونٹ کے میزبان صدر پی او اے جنرل ریٹائرڈ عارف حسن کا کہنا تھا کہ پاکستان دولت مشترکہ کھیلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے بھرپور کوشش کرے گا ، حضوری باغ میں منعقد ہونے والی تقریب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے کوئینز بیٹن کو پاکستان میں خوش آمدید کہا، حضوری باغ میں منعقد ہونے والی تقریب میں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے میڈل جیتنے والوں کے علاوہ اولمپیئنز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ 1970ء میں منعقد ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے ویٹ لفٹنگ میں میڈل جیتنے والے 77 سالہ عبدالغفور جنہوں نے کوئینز بیٹن ریلے کو سب سے پہلے اٹھایا کے علاوہ 2010ء کی کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی ریسلر انعام بٹ اور کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے نوجوان ویٹ لیفٹر محمد نوح بٹ اور طلحہ کو بھی متعارف کرایا گیا، پی او اے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے شرکا ء کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈ مسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئنز بیٹن ریلے تقریباً 2لاکھ 30ہزارکلو میٹر کا سفر طے کر کے 71ممالک کا سفر طے کرکے واپس گولڈ کوسٹ پہنچے گی، پاکستان میں اس کی آمد کے حوالے سے منعقد ہ تقریب کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، امید کرتی ہوں کہ پاکستان کامن ویلتھ کھیلوں میں بھی بھرپور شرکت کرئے گا اور اچھی پوزیشن حاصل کرکے سابقہ ریکارڈ کو بہتر بنائے گا،انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشیئن ممالک میں سب سے پہلے کوئنز بیٹن ریلے پاکستان پہنچی ہے ،ہائی کمشنر کا کہنا تھا ہائی کمیشن پاکستان کے دو طالب علموں کوگولڈ کوسٹ میں ہونے والے پروگرام میں شرکت کے لئے اسپانسر کرے گا ،انہوں نے کہاکہ کوئنز بیٹن ریلے کی پاکستان آمد پاکستان کے سابق اور موجودہ سپورٹس مین اور ویمن جو کہ پاکستان کے ایمبیسڈر ہیں کی قربانیوں اور پرفارمنس کو منانے کا نادر موقع ہے ،انہوں نے کہاکہ آسٹریلین گورنمنٹ پاکستان میں سپورٹس کی متعدد سرگرمیوں کو سپورٹ کررہی ہے جس میں 600سے زائد پاکستانی سکواش کھلاڑیوں کی ٹریننگ،سکول گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ وغیرہ شامل ہیں،انہوں نے کہاکہ کھیل نہ صرف ملکوں کو قریب لاتے ہیں بلکہ فٹنس ،ٹیم ورک ،ڈسپلن اور مقابلے فضا پیدا کرتے ہیں،آسٹریلین ہائی کمشنر نے تقریب میں اردو کے الفاظ بھی استعمال کئے ،انہوں نے سب سے پہلے اسلام و علیکم اور پھر پاکستان زندہ باد ،لاہو ر لاہور اے کا نعرہ بلند کرکے شرکاء کے دل جیت لئے ۔ آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کی اہمیت اور حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریف کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ میگا ایونٹ کے حوالے سے پاکستان میں کوئینز بیٹن ریلے کا استقبال کر رہے ہیں،جبکہ ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ کوئنز بیٹن ریلے کا لاہور آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، ورلڈ الیون کے کامیاب دورہ سے پاکستان کا سافٹ امیج سامنے آیا ہے، کوئنز بیٹن ریلے کی آمد سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، دنیا کی تمام ٹیموں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ان کو مکمل سکیورٹی دیں گے ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت سپورٹس کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، اس کیلئے خطیر فنڈ بھی مختص کئے گئے ہیں، سپورٹس کے سیکڑوں منصوبوں پر کام جاری ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے بھی اقدامات کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ کوئنز بیٹن ریلے کی لاہور آمد سپورٹس کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا، کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، ہم دنیا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان آئیں ان کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے، ورلڈ الیون کے کامیاب دورہ پاکستان سے بین الاقوامی برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان کے کھلاڑی شرکت کرتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی شرکت کریں گے، ہم پرامید ہیں کہ ہمارے کھلاڑی کامن ویلتھ گیمزمیں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کریں گے۔
*****