اورنج ٹرین غریبوں کے لئے شاندار ذریعہ سفر ہے ، نیازی اور نیازمندوں کے پاس الزامات کے سوا کچھ نہیں : شہباز شریف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں ہمارے سیاسی مخالفین جتنے بھی روڑے اٹکاتے جائیں گے ہمارا یہ سفر جاری اور ساری رہے گا، عمران خان ترقی کے مخالف ہیں ، انہوں نے دھرنا دے کر پاکستان کے 7ماہ ضائع کئے نیازی صاحب اور انکے نیاز مندوں نے میٹرو بس کو جنگلہ بس کہا،2014 میں خود نیازی صاحب نے پشاور میں میٹرو بس کا اعلان کردیا ،نیازی صاحب کاپشاورمیٹرومنصوبہ نہ بن سکاتووہ اورنج لائن پرعدالت میں چلے گئے،میٹرو ٹرین منصوبے پرعدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گاہم اسے تسلیم کریں گے،نیازی اور نیازمندوں کے پاس الزامات کے سوا کچھ نہیں۔ ہماری حکومت خیبرپختونخوامیں ہوتی توایبٹ آباد،بنوں،کوہاٹ میں بھی میٹروبس منصوبہ ہوتا۔
اورنج لائن ایک شہر کا نہیں،پورے ملک کا منصوبہ ہے،مخالفین روڑے اٹکاتے رہیں خوشحالی ترقی کا سفر جاری رہے گا،شہباز شریف
لاہور میں اورنج ٹرین کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مخالفین پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، لاہور میں اورنج لائن ٹرین بنانے کا آغاز کیا تو تحریک انصاف کے ایک عہدیدار منصوبے کے خلاف عدالت میں چلے گئے ، جب کسان پیکج کا اعلان کیاگیا تو تب بھی خان صاحب عدالت میں چلے گئے ، اب ہمارے سیاسی مخالفین سمجھتے ہیں کہ اورنج لائن منصوبہ2018ءسے قبل مکمل ہوگیا تو لاہور والے ووٹ مسلم لیگ(ن) کو دیں گے، دنیا کے تمام ترقی یافتہ ملکوں میں ایسے منصوبے بنتے ہیںمگر کہیں اتنا ہنگامہ برپا نہیں ہوتا ، ہربات پردھرنے،جلسے اورجلسوس کرنا کیا اس سے پاکستان آگے جائے گا؟خان صاحب کوکیسا نیا پاکستان چاہیے؟انہوں نے ہم پر الزام لگا یا گیا کہ منصوبوں پراتفاق فاو¿نڈری کا لوہا استعمال ہورہا ہے حالانکہ اتفاق فاﺅنڈری آج سے 20سال قبل بند ہو چکی ہے۔عمران خان پنجاب پر تنقید کرتے ہیں مگر ان کے اپنی کارکردگی کچھ نہیں ہے، پشاور میں میڑو منصوبے کا اعلان کیا مگرخان صاحب کو 4سال ہوگئے اورخیبرپختونخوا میں میٹروبس کا کوئی نشان نہیں ملتا جبکہ صوبے میں ڈینگی آتا ہے توخان صاحب پہاڑوں پرچلے جاتے ہیں۔ میرے سیاسی مخالفین مجھ پر الزام لگا رہے ہیں کہ ہم نے میٹرو منصوب میں70ارب کی کرپشن کی، 70تو دور کی بات یہ 35ارب بھی ثابت کردیں تو عوام کے ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا۔ دنیا بھرمیں پبلک ٹرانسپورٹ سبسڈی پرہوتی ہے کمائی کا ذریعہ نہیں ہوتی۔تقریریں اورالزامات قوم کا وقت ضائع کرتی ہیں، وقت آگیا ہے کہ ان لوگوں کا پول کھول دیاجائے،دودھ کادودھ اورپانی کا پانی ہوجائے، اب وقت آگیا ہے کہ نوجوانوں کو غلط راہ پر لگانے والوں کا پول کھول دیا جائے۔
دشمن کمزوراوربزدل ہے وہ چوردروازے سے حملہ کرتا ہے، امریکااوراس کے حواریوں کو پاکستان میں پنپنے نہیں دیں گے:فضل الرحمان
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں طبقاتی نظام رائج ہے، امیر لوگوں کے کتے بھی ہوائی جہازوں پر سفر کرتے ہیں اور اشرافیہ کوعام آدمی کی زندگی سے کوئی مطلب نہیں۔میں نے اس منصوبے میں بچت کے لئے چینی حکام سے رعایت طلب کی، اپنے کروڑوں بھائیوں کیلئے چینی حکمرانوں کے گھٹنوں کوہاتھ لگایا۔ ہماری حکومت کی کوششوں سے پاکستان کاغریب آدمی میٹروبس اور میٹروٹرین پرسفر کرے گا۔ روزانہ لاکھوں افراد شاندارطریقے سے اس پرسفر کریں گے، یہ چین کا نہ صرف اہل لاہور بلکہ اہل پاکستان کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے۔ آج لاہور میں گرین ٹرین چل پڑی ہے اس لئے گرین شرٹ پہنی ہے ، جب جب اورنج لائن مکمل ہوگی تواورنج شرٹ پہنوں گا۔