بھارت : ہریانہ انتخابات میں بی جے پی کی ہیٹ ٹرک

بھارت : ہریانہ انتخابات میں بی جے پی کی ہیٹ ٹرک
بھارت : ہریانہ انتخابات میں بی جے پی کی ہیٹ ٹرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ریاست ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور بی جے پی تیسری بار حکومت بنانے کے لئے تیار ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں کانٹے دار مقابلہ ہوا ہے، ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی ہریانہ میں ہیٹ ٹرک کے لئے تیار ہے۔
اب تک بی جے پی 47 نشستوں کے ساتھ آگے ہے جبکہ کانگریس 34 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، ہریانہ کے 22اضلاع میں 93 سٹیشنز بنائے گئے تھے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے۔واضح رہے کہ ہریانہ میں 5 اکتوبر کو اسمبلی کی 90 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔
دوسری جانب جموں و کشمیر کے ریاستی انتخابات میں پولنگ کا عمل پورا ہونے کے بعد ووٹنگ کی گنتی شروع ہوگئی ہے، نیشنل کانفرنس اتحاد، پی ڈی پی اور بی جے پی اہم سیاسی جماعتوں کے طور پر سامنے آئی ہیں۔
واضح رہے کہ 2019ء میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں پہلی بار 5 سالہ مدت کے لئے انتخابات ہو رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات کے سلسلے میں 18 ستمبر سے یکم اکتوبر تک 3 مراحل میں ووٹنگ ہوئی تھی۔