سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں 1 ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ۔
"ایکسپریس نیوز" کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے اعلامیہ جاری کردیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور تھریٹ الرٹ کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے، ضلع بھر میں غیر قانونی اجتماع،5سے زائد افراد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے،دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے،دفعہ 144 کا نفاذ 09 اکتوبر سے ہوگا جو کہ 7 نومبر تک 30 دنوں کیلئے برقرار رہےگا۔