بھارتی خاتون ریسلر نے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دے دی

بھارتی خاتون ریسلر نے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دے دی
بھارتی خاتون ریسلر نے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیرس اولمپکس کے فائنل سے ڈس کوالیفائی ہونیوالی سابق بھارتی خاتون ریسلر  اور کانگریس رہنما  ونیش پھوگاٹ نے بھارتی  ریاستی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کو شکست دے دی۔بھارت میں مقبوضہ جموں وکشمیر اور ہریانہ کے ریاستی انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔

"جیو نیوز" کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ و جموں کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس اور ہریانہ میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو واضح برتری حاصل ہے۔پیرس اولمپکس 2024 سے وزن کے باعث ڈس کوالیفائی ہونے والی  سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نےہریانہ میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کے یوگیش کمار  کو 6015 ووٹوں سے شکست دے دی۔ ونیش پھوگاٹ نے ہریانہ کے ضلع جولانہ کی سیٹ جیتی اور اس کامیابی کو سچائی کی جیت قرار دے دیا۔

مزید :

کھیل -