اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 دن کی تعطیلات کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں اجلاس کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 دن کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جڑواں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک تعطیلات ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ تعطیلات کا اعلان ایس سی او کانفرنس کے تناظر میں کیا گیا۔