خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، اختلافات کی خبریں غلط ہیں: حمیرا ارشد، احمد بٹ

خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، اختلافات کی خبریں غلط ہیں: حمیرا ارشد، احمد بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(حسن عباس زیدی ،عکاسی :ناصر غنی )گلوکارہ حمیرا ارشد اور اداکار احمد بٹ کے حوالے سے میڈیامیں خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں تاہم میڈیا میں آنیوالی ان خبروں کی دونوں نے سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انکے حوالے سے میڈیا میں آنیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔وہ گزشتہ روز ”پاکستان فورم“ میں اپنے خیالات کا اظہار کررہی تھیں۔ حمیرا ارشد نے کہا کہ سب سے پہلے تو بات یہ ہے کہ میڈیاکو ذمہ درانہ رپورٹنگ کرنی چاہیے اور اس بات کا بھی احسا س کرنا چاہیے کہ انکی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے کسی کی ہنستی بستی زندگی خراب ہو سکتی ہے حمیرا ارشد نے کہا کہ میاں بیوی میں لڑائی جھگڑے ہو جاتے ہیں اور جب سے ہماری شادی ہوئی ہے اس قسم کی خبریں اس وقت بھی آتی رہی ہیں نہ ہم انڈیا پاکستان ہیں اورنہ اور ہی پاکستان امریکا ہیں ہم میاں بیوی ہیں تھوڑی بہت لڑائی ہر میاں بیوی کے درمیان ہوتی رہتی ہے جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم الگ ہو جائیں گے انکی سوچ بہت گندی ہے ہم دونوں ایک دوسرے سے بہت پیا رکرتے ہیں اورہمارا ایک بیٹا بھی ہے حمیرا ارشد اور احمد بٹ نے کہا کہ اگر کسی کو ہمارے اختلافات کرانے کا زیادہ شوق ہے تو وہ سامنے آکر بات کرے خبریں لگوانے یا اس قسم کی باتیں کرنے سے رشتے نہیں ٹوٹتے احمد بٹ نے کہا کہ اب کسی نے انکے یا انکی فیملی کیخلاف منفی خبریں لگانے کی کوشش کی تو وہ قانونی چارہ جوئی کریں گے۔