سیکرٹری سوشل ویلفیئرآئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ سمیت طلب 

   سیکرٹری سوشل ویلفیئرآئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ سمیت طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نامہ نگار)لاہور ہائی کور ٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کے لئے دائر درخواست پر سیکرٹری سوشل ویلفیئرکو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ثناء خورشید کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ حکومت پنجاب قانونی سازی کے بعد کمیشن بنائے جو خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے، درخواست گزار کی جانب سے علی چغتائی ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ عدالت کے حکم کی روشنی میں ایل ڈی اے نے نئی عمارات میں سپیشل افراد کی سہولیات کیلئے رولز بنا لئے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2019 ء میں ترامیم کی منظوری دی،ترامیم کے تحت نئی عمارتوں میں خصوصی افراد کے لئے ریمپ،ٹوائلٹ اور پارکنگ بنانا لازم ہو گا، خصوصی افراد کیلئے ریمپ، ٹوائلٹ اور پارکنگ کے بغیر عمارت کا نقشہ منظورنہیں ہو گا،عدالت سے استدعاہے کہ ڈی ایچ اے میں سپیشل افراد کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کا حکم دیاجائے۔
طلب

مزید :

صفحہ آخر -