صوابی‘ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اے این پی کے افسر زیب زخمی 

صوابی‘ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اے این پی کے افسر زیب زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورو رپورٹ) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اے این پی تحصیل رزڑ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل افسر زیب زخمی ہوگئے۔ پولیس تھانہ پرمولی کی رپورٹ کے مطابق افسر زیب نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق اپنے گاؤں پرمولی میں موجود تھے کہ اس دوران دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے آکر ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے ملزمان اور وجہ عناد معلوم نہیں۔ پرمولی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ مجروح کو فوری طور پر ایم ایم سی منتقل کردیا گیا