اسرائیل نے عمران خان کو سیاسی طور پر گود لیا ہوا ہے،خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کئی دہائیوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت کر رہا ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کا سلسلہ 90ء کی دہائی سے جاری ہے، بانی پی ٹی آئی نے ایک یہودی کی انتخابی مہم چلائی تھی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیلی میڈیا بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھ رہا ہے، اسرائیلی میڈیا میں یہ بات سامنے آگئی ہے کہ اسرائیل نے ان کو سیاسی طور پر گود لیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی غزہ کے قصائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، یہ آج بھی ان کے خلاف بیان نہیں دیتا۔