امریکہ کے ہاتھوں ایشیا کی ترقی، عالمگیریت، کثیرالطرفہ نظام کو سخت چیلنجوں کا سامنا ہے: چینی میڈیا

امریکہ کے ہاتھوں ایشیا کی ترقی، عالمگیریت، کثیرالطرفہ نظام کو سخت چیلنجوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (آ ئی این پی ) چینی میڈیا نے کہا ہے امریکہ کے ہاتھوں ایشیا کی پائیدار ترقی ،دنیا کی عالمگیریت ،کثیرالطرفہ نظام کو سخت چیلنجوں کا سامنا ہے، چین ایشیا اور دنیا میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کیلئے پرعزم ہے ، صدر شی جن پنگ نے بارہا دنیا کو چینی ترقی کے ثمرات سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ا مر یکی حکومت کی تحفظ پسند پالیسی کے ہاتھوں ایشیا کی پائیدار ترقی کے عمل اور دنیا کی عالمگیریت اور کثیرالطرفہ نظام کو سخت چیلنجوں کا سامنا ہے، اس حالت کے تناظر میں باؤ ایشیائی فو ر م منعقد ہو رہا ہے اور موجودہ فورم کا موضوع "کھلی پالیسی اور تخلیق کا ایشیا،خوشحالی اور ترقی کی دنیا"مقرر کیا گیا ہے۔اس سے ظاہر ہوتاہے کہ چین ایشیا اور دنیا میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے پرعزم ہے ۔گزشتہ چالیس برسوں میں چین کے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ بند کمرے میں کسی ملک کی ترقی ناممکن ۔بلکہ شراکت داری اور کھلے پن کے تصورات کی روشنی میں ہی مشترکہ ترقی ہو سکتی ہے۔اپنی اصلاحات اور کھلی پالیسی کے کامیاب تجربات کی بنیاد پر چینی قیادت نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو پیش کیا اور پوری دنیا کے ساتھ مشترکہ بات چیت، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ خوشحالی کا تصور بھی پیش کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -