خرم نواز گنڈاپور کی یورپ میں عوامی تحریک کے اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں 

خرم نواز گنڈاپور کی یورپ میں عوامی تحریک کے اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں 
خرم نواز گنڈاپور کی یورپ میں عوامی تحریک کے اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈنمارک (منیر طاہر سے ) الیکشن کی آمد آمد ہے اور سیاسی سرگرمیاں زور پکڑتی دکھائی دیتی ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک بھی اس سلسلے میں ملک بھر میں ریلیاں، جلوس اور میٹنگز کررہی ہے ۔اس سلسلے کی ایک اہم میٹنگ عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور عوامی تحریک کے یورپین ممالک کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے درمیان ہوئی۔ میٹنگ میں آئندہ الیکشن پہ بھرپور مشاورت ہوئی، عوامی تحریک کے یورپین ایگزیکٹو نے مرکزی سیکرٹری جنرل کو اپنی مفید آرا سے نوازا اور تشنہ پہلووں پر سوالات کیے۔ 
میٹنگ میں ماڈل ٹاون کیس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور چیف جسٹس جناب ثاقب نثار صاحب کے نوٹس کو سراہا گیا جنہوں نے متاثرین کو انصاف نہ ملنے پر اور کیس میں تاخیر پہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کیا اور پنجاب حکومت سے تاخیر کی وجوہات پوچھیں۔ خرم نواز گنڈا پور نے میٹنگ کے شرکا کو بتایا کہ انہوں نے اس نوٹس کے بعد وکلاء اور کور کمیٹی کااہم اجلاس بلا لیا ہے انہوں نے کہا کہ انصاف کیلئے طویل قانونی جدوجہد کی، نوٹس سے انصاف کی جلد فراہمی کے حوالے سے ڈھارس بندھی ہے۔
اس اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیاگیا کہ میلان میں ہونے والے عوامی تحریک یورپ کے سالانہ کنونشن میں یورپ کے سربراہان سرجوڑیں گے اور آئندہ الیکشن پہ حکمت عملی ترتیب دے کر مشاورت کے لیے مرکزی سیکرٹری جنرل کو بھیجیں گے۔