وزیر اعلی سندھ کا وفاقی حکومت پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کاالزام 

 وزیر اعلی سندھ کا وفاقی حکومت پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کاالزام 
 وزیر اعلی سندھ کا وفاقی حکومت پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کاالزام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نواب شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کے رویے کی وجہ سے پورے پاکستان کو نقصان ہورہا ہے، حکومت نے پالیسی رکھی ہے کہ کسی صوبے سے بات نہیں کرنی، وفاق اور سندھ کی چپقلش سے پورے پاکستان کو نقصان ہورہاہے.

نجی ٹی وی کے مطابق نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی  حکومت نہ کسی صوبے سے اور  نہ ہی اپوزیشن سے بات کرتی ہے، مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)کا اجلاس تین ماہ میں ہونا چاہیے لیکن چھ ماہ بعد اجلاس ہوا۔جہانگیر ترین سے متعلق سوال پر مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین کی ناراضی ہم ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں، انہیں پی ٹی آئی سے کچھ امید باقی ہے جو جلد ختم ہو جائے گی۔