صبا فیصل کی بڑی بہو سے پھر لڑائی، سوشل میڈیا پر لفظی تکرار

صبا فیصل کی بڑی بہو سے پھر لڑائی، سوشل میڈیا پر لفظی تکرار
صبا فیصل کی بڑی بہو سے پھر لڑائی، سوشل میڈیا پر لفظی تکرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (آئی این پی) سینئر اداکارہ صبا فیصل کی اپنی بڑی بہو نیہا ملک سے ایک مرتبہ پھر لڑائی کی خبروں نے زور پکڑ لیا۔

گزشتہ سال صبا فیصل کی اپنی بڑی بہو نیہا سے سوشل میڈیاپر لڑائی ہوئی جس کے سبب انکی نجی زندگی ہر گھر کا موضوع بن گئی البتہ انہوں نے نیہا سے تعلقات استوار کر لیے ۔2024 بھی ساس اور بہو کے رشتے کیلئے خوشگوار رہا اور دونوں نے ایک دوسرے کی سالگرہ پر بھی ایک دوسرے کیلئے محبت سے بھرے پیغامات سوشل میڈیا کی زینت بناتے رہے اور ایک ساتھ تصاویر بھی شیئر کرتے دکھے لیکن اب پھر سے انکے رشتے میں دراڑ پڑنے کے اشارے ملنے لگے ہیں۔

پہلا اشارہ تو یہ کہ صبا فیصل کی رواں سال دعوتِ رمضان اور عید دونوں میں ہی نیہا نظر نہیں آئیں لیکن انکے علاوہ پوری فیملی ایک ساتھ خوشیاں بانٹتی دکھی۔عید کی دعوت میں صبا فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل نے بھی شرکت کی لیکن انکی بہو اور پوتے نظر نہیں آئے۔دوسری جانب نیہا ملک نے بھی اپنی عید کی یادگار تصاویر شیئر کیں لیکن ان میں انکے اپنے خاندان کے لوگ نظر آئے اور ساتھ ارسلان فیصل بھی انکے ساتھ تھے۔علاوہ ازیں دونوں ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر بھی ان فالو کر چکے ہیں اور نیہا ملک نند اور ساس کے ساتھ شیئر کی گئیں تصاویر بھی حذف کرچکی البتہ جن تصاویر میں وہ کسی اور کی جانب سے ٹیگ کی گئیں وہ انکی فیڈ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ 

مزید :

تفریح -