ٹیرف اقتصادی کساد بازاری اور قرضوں کی ادائیگی میں کمی کا سبب بنیں گے، جے پی مورگن چیئرمین کی وارننگ

سورس: WIkimedia Commons
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی فنانشل کمپنی جے پی مورگن کے چیئرمین جیمی ڈائمن نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کیے گئے وسیع ٹیرف غالباً اقتصادی کساد بازاری اور قرض لینے والوں کی جانب سے ادائیگی میں کمی کا سبب بنیں گے۔
انہوں نے فاکس بزنس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’جب تک شرح سود بڑھ رہی ہیں، مہنگائی برقرار ہے اور کریڈٹ سپریڈز بڑھتے جا رہے ہیں، آپ مزید قرض کے مسائل دیکھیں گے۔‘‘
ڈائمن نے امریکی تجارتی شراکت داروں کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں جلد پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مارکیٹوں کو سکون مل سکے۔ کیونکہ مارکیٹس ٹیرف کے اعلان کے بعد غیر مستحکم ہو چکی ہیں۔