پنجاب کی 4 اینٹی کرپشن کورٹس میں ججز تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی 4 اینٹی کرپشن کورٹس میں ججز تعینات کردیئے۔
نجی ٹی وی" سما ء"کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ کو اینٹی کرپشن عدالت لاہور اور سیشن جج اورنگزیب کو اینٹی کرپشن عدالت ملتان میں تعینات کیا گیا ہے۔
سیشن جج خاور رشید کو اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج اظہار الحق کو اینٹی کرپشن عدالت سرگودھا تعینات کیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے دیگر 4سپیشل کورٹس میں سیشن ججز کو بھی تعینات کردیا ہے۔