دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کے لیے آسان ترین گھریلو نسخہ

دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کے لیے آسان ترین گھریلو نسخہ
دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کے لیے آسان ترین گھریلو نسخہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نیوز ڈیسک) چمکدار سفید دانت خوبصورتی کا لازمی ترین جزو ہیں اور ان کی سفیدی اور چمک کو برقرار رکھنے کی فکر ہم سب کو ہی ہوتی ہے۔

بغلوں کی بدبو سے چھٹکارا پانے کے بہترین طریقےجانئے

آپ نے اس مقصد کے لئے درجنوں نسخے اور ٹوتھ پیسٹ آزمائے ہوں گے لیکن یہ دو سادہ اور آسان ٹوٹکے آزمائیں اور پھر دیکھیں کہ واقعی چمکدار دانت کیسے ہوتے ہیں۔
-1 بیکنگ سوڈا اورلیموںکا رس:
تھوڑا سا بیکنگ سوڈا لے کر اس میں تازہ لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنا لیں اور برش کی مدد سے اسے دانتوں پر اچھی طرح لگائیں۔ اس سے پہلے دانتوں کو موٹے ٹشو پیپر سے رگڑ کر صاف اور خشک کر لیں تو بہتر ہے۔ پیسٹ کو چند منٹ لگائے رکھنے کے بعد اچھی طرح پانی سے صاف کر لیں۔یہ پیسٹ زیادہ لمبے وقت تک نہ لگائیں۔
-2 ناریل کا تیل:
ناریل کے تیل کے آپ نے بہت فوائد سنے ہونگے لیکن شاید آپ کو معلوم نہیں کہ یہ دانتوں کیلئے بھی جادوئی اثر رکھتا ہے۔ صبح کے وقت دانت صاف کرنے سے پہلے ایک چمچ ناریل کا تیل منہ میں ڈال کر 10 سے 15 منٹ کیلئے دانتوں کے اردگرد خوب اچھی طرح گھمائیں اور ا س کے بعد پانی سے اچھی طرح کلی کر لیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -