سعودی عرب میں پاکستانی سمیت دو افراد کے سر قلم

سعودی عرب میں پاکستانی سمیت دو افراد کے سر قلم
سعودی عرب میں پاکستانی سمیت دو افراد کے سر قلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ہیروئن کی سمگلنگ اور قتل کے الزام پر پاکستانی سمیت دو افراد کے سر قلم کردئیے گئے۔ سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی شہری خان اقبال کو بڑی مقدار میں ہیروئن پیٹ میں چھپا کر سمگلنگ کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور اس کا  مکہ مکرمہ میں سر قلم کر دیا گیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں اقبال سمیت 149 افراد کو سزائے موت دی گئی۔ ادھر شہر قطیف میں قتل کے الزام میں سعودی شہری حیدر الرضوان کا بھی سر قلم کردیا گیا۔

مزید :

جرم و انصاف -