کھانا فراہم کرنے میں تاخیر پر باراتی شادی ہال انتظامیہ پر ٹوٹ پڑے، سیالکوٹ سےخبرآگئی

کھانا فراہم کرنے میں تاخیر پر باراتی شادی ہال انتظامیہ پر ٹوٹ پڑے، سیالکوٹ ...
کھانا فراہم کرنے میں تاخیر پر باراتی شادی ہال انتظامیہ پر ٹوٹ پڑے، سیالکوٹ سےخبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) سمبڑیال کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں کھانا لیٹ ہونے پر باراتی آگ بگولا ہو گئے جنھوں نے میرج ہال انتظامہ پر دھاو ا بول دیا اور توڑ پھوڑ شروع کر دی، جان چھڑانے کے لیے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر دی۔

ایکسپریس کے مطابق فائرنگ  سے بھگدڑ مچ گئی ،اس دوران ایک باراتی زخمی ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھانے میں تاخیر پرباراتیوں اور میرج ہال انتظامہ میں پہلے ہاتھا پائی ہو ئی۔میرج ہال انتظامہ نے دلہا کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے لڑائی نے شدت اختیار کی۔اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس ترجمان خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی درخواست موصول نہیں ہو ئی ۔درخواست ملنیپر مقدمہ درج کر لیا جائیگا۔