5 اہم تعیناتیاں امتحان سےمستثنیٰ  قرار

 5 اہم تعیناتیاں امتحان سےمستثنیٰ  قرار
 5 اہم تعیناتیاں امتحان سےمستثنیٰ  قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آ باد( نیوز ڈیسک) 5 اہم تعیناتیوں کو امتحان سےمستثنیٰ  قرار دیدیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےبیرون ملک5اہم تعیناتیوں کوامتحان سےاستشنیٰ دیا ہے۔ان تعیناتیوں میں ڈبلیو ٹی او جنیوا میں ایمبیسڈر اور 2 ٹریڈاینڈ انوسٹمنٹ قونصلرز، برسلز میں اکنامک منسٹر، ڈائریکٹر ای سی او تہران کی اسامیاں شامل  ہیں۔

"جنگ " نے  ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  ڈبلیوٹی اوجنیوا میں ایمبیسڈرکی تعیناتی کےلیےاسامی مشتہرنہیں کی جائےگی۔ برسلزمیں اکنامک منسٹرکی تعیناتی کےلیے اسامی مشتہرنہیں ہوگی۔ڈبلیو ٹی اوجنیوامیں2ٹریڈاینڈ انوسٹمنٹ قونصلرزکی اسامیوں کے لیے امتحان نہیں ہوگا۔ ڈائریکٹر ای سی او تہران کی تعیناتی کے لیے بھی اسامی مشتہر نہیں کی جائےگی۔