کسی کو منتخب حکومت کیخلاف سازشیں کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ،وفاقی حکومت آئی جی کی سرپرستی کررہی ہے ،سعید غنی کا الزام

کسی کو منتخب حکومت کیخلاف سازشیں کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ،وفاقی حکومت ...
کسی کو منتخب حکومت کیخلاف سازشیں کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ،وفاقی حکومت آئی جی کی سرپرستی کررہی ہے ،سعید غنی کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی حکومت آئی جی کی سرپرستی کررہی ہے ،آئی جی سندھ صوبائی حکومت کو ٹھینگادکھا رہے ہیں،کسی کو منتخب حکومت کیخلاف سازشیں کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ،آج صوبہ سندھ میں ہورہاہے کل پنجاب اور کے پی میں بھی ہوگا۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کاکہناہے کہ ہمارے مطابق آئی جی کا مسئلہ حل ہوچکا ہے،پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی آئی جی کے معاملے پر اتنی مشاورت نہیں ہوئی،انہوں نے کہا کہ ایسی روایت نہ ڈالیں جس سے کسی صوبائی حکومت کا وقار مجروح ہو،قانون کے مطابق جتنی مشاورت کرناتھی اس سے کہیں زیادہ کرچکے ہیں ۔
صوبائی وزیر کاکہناتھاکہ رولز کے مطابق سرکاری افسر کی میڈیا سے بات کرنے پرپابندی لگا سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک ایکسپومیں آکر خوشی ہوئی،سندھ میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کی نمائش ہوئی،لائیوسٹاک سے ملک کی معیشت بہتر ہوسکتی ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ دنیا کے بہت سارے ممالک میں سزائے موت پرپابندی لگائی جارہی ہے، جرائم کو نظرانداز نہیں کیاجاتا،مخصوص جرم میں سرعام پھانسی کاکہاجائے تو یہ سلسلہ رکے گا نہیں ۔