معروف تعلیمی شخصیت مفتی  مزمل حسین کاپڑیا انتقال کر گئے

معروف تعلیمی شخصیت مفتی  مزمل حسین کاپڑیا انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے معروف تعلیمی نیٹ ورک اقراء روضۃ الاطفال کے نائب مدیر مفتی مزمل حسین کاپڑیا کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامعہ بنوری ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں علماء وطلبہ سمیت عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔وفاق المدارس کے میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق 61 سالہ مفتی مزمل حسین کاپڑیا مرحوم دینی وعصری حسین امتزاج نظام تعلیم کے بانیوں میں شامل تھے، 1981ء میں جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن سے درس نظامی کے بعد مفتی اعظم پاکستان مفتی ولی حسن ٹونکی مرحوم کی نگرانی میں فقہ اسلامی میں اسپیشلائزیشن کر کے مفتی کی سند بھی حاصل کی، جبکہ پانچ سال معروف بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی جامعہ ام القرٰی مکہ مکرمہ میں اصل دین کے موضوع پہ زیر تعلیم بھی رہے، 1984ء مفتی محمد جمیل خان شہیدؒ اور مفتی خالد محمود کے ہمراہ تحفیظ قرآن کے ساتھ دینی وعصری علوم کے حسیں امتزاج والے اقراء روضۃ الاطفال کے نام سے نظام تعلیم کے نیٹ ورک کی بنیاد رکھی، اس نظام تعلیم کے تحت جہاں لاکھوں حفاظ بچے بچیوں نے تکمیل قرآن کی سعادت حاصل کی وہیں ملک بھر کے عصری تعلیمی بورڈز میں نمایاں پوزیشن کے ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں کیلئے ڈاکٹرز اور انجینئرز سمیت کئی ممتاز شخصیات نے اس ادارہ سے تعلیم حاصل کی

مزید :

صفحہ آخر -