پنجابحکومت عوام کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو گئی

پنجابحکومت عوام کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب میں مہنگائی، امن و امان، بے روزگاری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے جبکہ حکمران ذاتی مفادات میں الجھے ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجا ب میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے چوریاں، ڈکیتیاں، اور اغواء میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے، زیادتی کی وارداتیں بھی پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت اور انتظامیہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، حکومت کی چار سالہ کارکردگی مایوس کن ہے مسلم لیگ ن نے ان چار سالوں میں عوام کو خوار کر دیا ہے۔
عابد صدیقی