معدنی ترقی کے ایک نئے تاریخ ساز عہد کا آغاز ہو گیا:ضیاءاللہ آفریدی

معدنی ترقی کے ایک نئے تاریخ ساز عہد کا آغاز ہو گیا:ضیاءاللہ آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(اے پی پی )خیبرپختونخوا کے وزےر معدنی ترقی ضےاءاللہ آفرےدی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی فعال قیادت میں صوبائی حکومت کی پہلی معدنیات پالیسی کی تیاری اور اعلان سے صوبے میں معدنی ترقی کے ایک نئے تاریخ ساز عہد کا آغاز ہو گیا ہے۔ ےہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں معدنےات پالےسی سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی جس میں صوبائی سیکرٹری معدنی ترقی میاں وحید الدین اور محکمہ معدنیات، معدنی ترقی و کان کنی کے حکام کے علاوہ معدنےات پالےسی پر ٹاسک فورس کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزےر نے کہا کہ ےہ بات خوش آئند ہے کہ متعلقہ ٹاسک فورس اور محکمے کی شبانہ روز محنت کی بدولت ملک کی پہلی صوبائی معدنیات پالیسی خیبرپختونخوا سے لانچ کی جارہی ہے اور اس لحاظ سے نہ صرف ہمارا صوبہ ملک کے دیگر صوبوں پر سبقت لے گیا ہے بلکہ یہ پالیسی ہر لحاظ سے جامع، شفاف اور مربوط ہے جس کا کرےڈٹ صوبائی حکومت کے علاوہ ےہاں کے عوام کو بھی جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالےسی میں چھوٹے پیمانے پر کان کنی کی ترغیبات کے علاوہ پہلی بڑے پیمانے پر معدنی ذخائر سے استفادے اور اس مقصد کیلئے بیرونی سرمایہ کاری کی پرکشش ترغیبات کا اعلان کیا جا رہا ہے اور اسکی بدولت صوبے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اسی طرح کان کنی میں دھماکہ خیز مواد کی بجائے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، غیر قانونی کان کنی اور بدعنوانیوں کی روک تھام اور کان کنوں کی صحت اور مناسب تربیت کا اہتمام ہوگا جبکہ اس ماحول اور عوام دوست منرل پالےسی میں معدنیات کے ذخائر والے علاقوں میں آمدن کا مخصوص حصہ وہاں کی ترقی پر خرچ کرنے سے تعمیر وترقی اور معاشی سرگرمیوں کے نئے دروازے کھلیں گے۔
 انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنے سے لوگ خود بھی مقامی معدنیات کی ترقی اور استفادے کی سرگرمیوں میںعملی طور پر شریک ہوں گے جو صوبے میں معدنی ترقی اور معاشی انقلاب کا پےش خےمہ ثابت ہوں گی۔

مزید :

کامرس -