پاک ،چین اقتصادی راہداری سے ملک ترقی کریگا،میاں عرفان

پاک ،چین اقتصادی راہداری سے ملک ترقی کریگا،میاں عرفان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے سابق دور حکومت میں پاکستان کو معاشی ترقی کے جس راستے پر گامزن کیا تھا اسی پر دوبارہ چلیں گے، اس وقت پاکستان کی معیشت خطہ میں تیزی سے ترقی کرتی معیشت تھی، پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان معاشی ترقی کے اسی راستے پر دوبارہ گامزن ہو گا۔پا ک چین منصوبہ کیلئے ہمیں مکمل اتحاد اور تعاون کی ضرورت ہے، دوست کی حیثیت سے چینی صدر کا برادرانہ مشورہ تھا کہ اگر اتحاد و یکجہتی سے اپنا سفر جاری رکھیں گے تو پاکستان اگلا ایشیائی ٹائیگر بن سکتا ہے، چین میں استحکام اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل اور قومی وحدت پر سمجھوتہ نہ کرنے سے آج چین دنیا کی معاشی طاقت بن چکا ہے ہم نے تھر کے پوشیدہ ذخائر دریافت کئے