امریکہ میں " 101فلمیں بڑے ہونے سے پہلے دیکھیں" کتاب شائع

امریکہ میں " 101فلمیں بڑے ہونے سے پہلے دیکھیں" کتاب شائع
 امریکہ میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شوبز ڈیسک) فلمی صنعت سے وابستہ ممتاز ماہرین کا خیال ہے کہ ایرانی فلمی دنیا نے پوری دنیا میں اپنے فن کا لوہا منوایا ہے ۔اس امر کی واضح مثال امریکا میں شائع ہونے والی کتاب "101 فلمیں بڑے ہونے سے پہلے دیکھیں" چھپی ہے ۔۔۔ جس میں دنیا کی 101 بہترین فلموں کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔ جس میں ایک مشہور ایرانی فلم "بچہ ہائی آسمان" بھی ہے ۔یہ بہترین ایرانی موویز میں سے ایک ہے جو بے شمار ایوارڈز جیت چکی ہے ۔ایرانی فلم بچہ ھائی آسمان کا خلاصہ یہ ہے کہ علی اور اس کی بہن زھرادو کمسن بہن بھائی ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ علی سے اپنی بہن کے جوتے کھوجاتے ہیں۔
اور وہ اس ڈر سے ماں باپ سے نئے جوتوں کا تقاضا نہیں کرسکتے کہ وہ انھیں جوتے خرید کر نہیں دے سکتے ۔اس لئے انھیں مزید پریشان نہ کیا جائے ۔ علی اور زھرا فیصلہ کرتے ہیں کہ پہلے علی اپنے جوتے پہن کر سکول جائے گا اور اس کی واپسی پر وہی جوتے زھرا پہن کر سکول جائے گی جو کہ اس کے پاوں میں برابر بھی نہیں ہوتے ۔علی پکا ارادہ کر لیتا ہے کہ کسی طرح وہ اپنی بہن کے لئے جوتے لے کر رہے گا اس مقصد کے لئے وہ سکول دوڑ کے مقابلے میں شریک ہوتا ہے جس کا تیسرا انعام ایک خوبصورت جوتوں کا جوڑا ہوتا ہے ۔ تاکہ وہ اپنی بہن کے لئے یہ جوتے لے سکے ۔ لیکن علی اس دوڑ میں تیسرے کی بجائے اول انعام حاصل کرتا ہے ۔جوکہ کچھ اور ہوتا ہے ۔علی اول انعام حاصل کرنے کے باوجود خوش نہیں ہوتا کیونکہ اس کی بہن نئے جوتوں کا انتظار کر رہی ہوتی ہے ۔اور بادل نخواستہ گھر واپس لوٹتا ہے ۔ لیکن اسی دن علی کا باپ ان دونوں کے لئے نئے جوتوں کا جوڑا خرید کر لے آتا ہے ۔فلم بینوں نے اس ایرانی مووی کو صحیح معنوں میں ثقافتی اور اصلاحی فلم قرار دیا ہے۔

مزید :

کلچر -