نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف فیصلہ تعجب خیز ہے ، ثناء اللہ زہری

نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف فیصلہ تعجب خیز ہے ، ثناء اللہ زہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خضدار(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان پی بی 39سے نامزد امیدوار نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ میاں محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف احتساب عدالت کی جانب سے آنے والا فیصلہ تعجب خیز ہے ، الیکشن کے موقع پر اس طرح کے فیصلے نے شکوک و شبہات کو مذید جنم دیا ہے ،اور صاف و شفاف الیکشن پر سوال اٹھائے جائیں گے ۔میاں محمد نواز شریف کی بے گناہی کے لئے یہ کیا کم ثبوت ہے کہ انہیں کرپشن کے اوپر سزا نہیں سنائی گئی، جو ملکیت ان کے بچوں کی ہے اس پر انہیں سزا دی گئی ، حالانکہ جب بچہ اٹھارہ سال کا ہو تو وہ خود مختار بن جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نوازشریف اس قوم کا محسن ہیں ، انہوں نے ملک و قوم کی خدمت کی ہیں ، میاں محمد نواز شریف نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، موٹرویز بنائے گئے ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیاگیا ،میاں محمد نواز شریف نے سی پیک منصوبے کو تخلیق کیا، سب سے بڑھ کر اس ملک کوانہوں نے امن دیا آج پورے ملک میں امن و سکون ہے ،یہ سب میاں محمد نواز شریف کی حکومت کے مرہون منت ہے ۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے خلاف اس طرح کا فیصلہ آنا نیک شگو ن نہیں ہے ۔
ثناء اللہ زہری

مزید :

علاقائی -