وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے اختیارات کم کر کے کس رہنما کو دے دیئے ؟ اسد عمر نہیں بلکہ ۔۔ بڑی خبر

وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے اختیارات کم کر کے کس رہنما کو دے ...
وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے اختیارات کم کر کے کس رہنما کو دے دیئے ؟ اسد عمر نہیں بلکہ ۔۔ بڑی خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے اختیارات کم کرتے ہوئے ریونیو ڈویژن کا محکمہ حماد اظہر کے حوالے کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حفیظ شیخ کے پاس خزانہ کے علاوہ ریونیو ڈویژن کا بھی محکمہ تھا جسے اب واپس لے لیا گیاہے اور حماد اظہر کو وفاقی وزیر برائے ریونیو ڈویژن تعینا ت کر دیا گیاہے ۔ حفیظ شیخ کی محکمہ ریونیو ڈویژن سے سبکدوشی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔حامد اظہر سے گزشتہ رو ز صدر مملکت نے وفاقی وزیر کا حلف لیا تھا تاہم آج انہیں عہدہ بھی دے دیا گیاہے اور نوٹیفکیشن جاری ہو گیاہے ۔یاد رہے کہ مشیر خزانہ کے منتخب نہ ہونے کے باعث وہ بجٹ بھی پیش نہیں کر سکے تھے اور ان کی جگہ حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے پہلے بجٹ کو پیش کیا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -