چین: مچھلی کی برآمدت میں 84فیصد اضافہ

  چین: مچھلی کی برآمدت میں 84فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران چین کو منجمد مچھلی کی برآمدات میں 83.7 فیصد نمایاں اضافہ ہواہے۔ جاری مالی سال میں چین کو 73.9 ملین ڈالر کی منجمد مچھلی برآمد کی گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران 40.25 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ پاکستان سے منجمد غذائیں درآمد کرنے والے چینی درآمد کنندہ ژوزیلوی نے کہا کہ ہے کہ ہم پاکستان سے منجمد خوراک کے 150 کنٹینر سالانہ درآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں چین نے چین سے 40.25 ملین ڈالر کی منجمد مچھلی درآمد کی تھی جبکہ جاری مالی سال میں جولائی تا جنوری 2019-20ء کے دوران درآمدات کا حجم 73.9 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ہے اور گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران پاکستان سے کی جانے والی درآمدات میں 25.65 ملین ڈالر یعنی 83.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران چین کو کی جانے والی مصنوعات اور خدمات کی برآمدات میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ منجمد مچھلی کی برآمدات میں 83.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اقتصادی ماہرین نے کہا کہ چین کی بڑی مارکیٹ اور پاک چین تجارتی معاہدہ کے تحت چین کو کی جانے والی قومی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے جس سے پاک چین دوطرفہ تجارت کے خسارہ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -