صوابی،پیٹرول کی شدید قلت،عوام رل گئے

صوابی،پیٹرول کی شدید قلت،عوام رل گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ)صوابی میں پٹرول کی شدید قلت،عوام رل گئے،ضلعی انتظامیہ بھی پٹرول کی قلت دور کرنے میں ناکام،ضلعی انتظامیہ کی فیلڈ میں کوئی کارکردگی نظر نہیں آرہی ہے،تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلع بھر میں پٹرول کی شدید قلت سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،ذرائع کے مطابق بعض پٹرول پمپس پر پٹرول موجود ہونے کے باوجود شہریوں کو نہیں دئیے جارہے ہیں،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر صوابی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اپنے آفس سے باہر نکل کر قلت پیدا کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف سخت کاروائی کرکے پٹرول پمپ کو مکمل سیل کریں۔