’’سی پیک ‘‘ منصوبہ پاکستان میں امن ، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گا ، چینی وزیر خارجہ

’’سی پیک ‘‘ منصوبہ پاکستان میں امن ، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گا ، چینی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بیجنگ (آ ئی این پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین۔ پاکستان اقتصادی راہداری جو کہ بیلٹ وروڈ منصوبے کا پائلٹ اور اہم پراجیکٹ ہے جودنیا میں روشن ترین امکانات کے ساتھ علاقائی تعاون اور انتہائی مقبول عوامی اشیاء کیلئے ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے، امریکی دفاعی میزائل نظام کی تنصیب جیسے انتہائی غلط اقدامات جنوبی کوریا کیلئے بھی خطرناک ثابت ہوں گے،شما لی کو ریا اور امر یکہ جار حیت سے با زر ہیں ، ایران اور سعودی عرب میں ثا لثی کیلئے تیار ہیں۔چینی وزیر خا رجہ وا نگ ای نے قو می عوامی کا نگر یس کے سا لا نہ اجلاس کے حوا لے سے گزشتہ روز ایک پر یس بر یفنگ میں کہا کہ صدرشی چن پنگ کا بیلٹ وروڈ منصوبہ علاقائی رابطے کا ایک منصوبہ ہے جو دنیا بھر میں بالخصوص ہمسایہ ملک پاکستان میں امن ،ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصو بہ عا لمی تعاون کو فرو غ دینے کا سبب بن ر ہا ہے جس کے بین الاقوا می معیشت پر مثبت اثرات مر تب ہو نگے۔انہوں نے کہا کہ چین میں روا ں سال منعقد ہو نے والی بیلٹ اینڈ روڈ عا لمی کا نفر نس میں 20سر برا ہا ن مملکت، 50عا لمی اداروں کے نما ئندے،100سے زائد مما لک کے وزراء اور متعدد مما لک و خطوں سے 1200سے زائد وفود شر کت کر یں گے۔ چینی وزیر خا رجہ نے جنو بی کو ریا میں امر یکی د فا عی میز ائل نظام (تھا ڈ) کی تنصیب پر تحفظات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ یہ ایک انتہا ئی غلط اقدام ہے،تھاڈ چین کی اسٹر یٹیجک سیکیو رٹی کیلئے کیلئے خطر ے کی علا مت ہے اور اس اقدام کی ہمیشہ مخا لفت کی ہے،ہمسا یہ مما لک ایک دوسرے کے ساتھ ایسا رو یہ اختیار نہیں کر تے اور ایسے اقدا مات سے جنو بی کو ریا کو بھی خطرات ہو ں گے، انہوں نے جنو بی کو ریا کو خبردار کر تے ہو ئے کہا کہ غلط را ستہ اختیار کر نے سے گر یز کیا جا ئے۔جو ممالک تھا ڈ کی تنصیب کی حما یت کر رہے ہیں وہ خود اپنے آ پ کو نقصان پہنچا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ امر یکہ اور شما لی کو ریا کے ما بین ہے جسے صرف مذاکرات سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ ایک سوال کے جوا ب میں وانگ ای نے کہا کہ چین اور امر یکا اپنے اختلا فات حل کر تے ہو ئے سنجیدہ تعلقات اور شرا کت داری قا ئم کر یں، دو نوں مما لک کے ما بین با ہمی تعلقات نہ صرف دو نوں مما لک کی عوام بلکہ عا لمی برادری کیلئے بھی مفید ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین ، امر یکا اور روس کو مشتر کہ مفادات کے حصو ل کیلئے ملکر کا م کر نے کی ضرورت ہے۔ تا ئیوان کے حوا لے سے پو چھے گئے سوا ل کا جواب دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے نقشے پر صرف ایک چین مو جود ہے، تا ئیوان چین کا لا زمی جزو ہے، عا لمی قوا نین بھی تا ئیوا ن کو چین کا حصہ تسلیم کر تے ہیں۔ مشر ق وسطی کے حوا لے با ت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ خطہ عدم استحکام کا شکار ہے،متعلقہ فر یقین کو درست را ستہ اختیار کر نے کی ضرورت ہے،چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطی کا ایک ناسور بن چکا ہے، چین ہمیشہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے دو ر یا ستی نظام کے قیام کی حما یت کر تا ہے،چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امید کر تے ہیں کہ سعودی عرب اور ایران کے ما بین تعلقات فرو غ پا ئیں گے اگر دو نوں مما لک چا ہیں تو چین ثا لثی کیلئے تیار ہے جبکہ اقوام متحدہ عا لمی معا ملات اپنا کردار مثبت طر یقے سے ادا کر ے۔
چین

مزید :

صفحہ آخر -