لاہورہائیکورٹ، حکم امتناعی کی مدت میں توسیع، سماعت عید کے بعد کرنیکا حکم
ملتان(خصو صی ر پورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس مسعود عابد نقوی نے حکم امتناعی کی مدت میں توسیع کرتے(بقیہ نمبر10صفحہ7پر )
ہوئے کراچی کے شاہنواز کی رٹ پٹیشن جو کہ ممبر بورڈ اف ریونیو پنجاب کے خلاف دائر کی گئی ہے کی سماعت عید الفطر کے بعد کرنے کا حکم دیا ہے پٹیشنر کے وکیل عبدالرحمن خان لسکانی نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ ان کے موکل نے 25 ایکڑ رقبہ جام پور کے علاقے میں خرید کیا ہے لیکن ہمسایہ ذمینداروں نے محکمہ مال کے ساتھ مل کر اس کی غلط تقسیم کرانے کی کوشش کی ہے جس کے خلاف پٹیشنر نے حکم امتناعی حاصل کر لیا اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس کے ونڈے کی تقسیم قبضے کے مطابق کی جائے