حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کا اجلاس کل دن ایک بجے طلب کرلیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت کل لاہور میں ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ سماعت پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلا س میں پیپلزپارٹی ، جمعیت علماء اسلام سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔