سدرہ شادی ہال چوہنگ میں محفل نعت 

  سدرہ شادی ہال چوہنگ میں محفل نعت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چوہنگ (نامہ نگار) سدرہ شادی ہال میں بسلسلہ جشن عید میلاد النبیؐ ایک عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔جس میں علاقہ بھر کے نامور نعت خواں حضرات نے بارگاہ مصطفی ؐ میں گلہائے عقیدت پیش کیں۔ حاجی ثناء اللہ قادری، حاجی محمد جاوید قادری اور محمد شفیق قادری نے بہترین انتظامات کیے۔ محفل نعت سے پروفیسر سید محمد نثار شاہ گیلانی نے عظمت رسول اور شان رسول ؐ کے موضوع پر روحانی اور وجدانی خطاب کیا۔ محفل نعت میں علاقہ بھر کے نامور سیاسی، سماجی، صحافتی شخصیات سمیت سینکڑوں عاشقان مصطفی نے شرکت کی۔

محفل کے اختتام پر درودوسلام پیش کیا گیا۔ گناہوں سے معافی، بیماروں کے لیے شفاء اور ملک پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔ حاضرین محفل کے لیے پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔