صوابی پولیس کی کارروائی ، ایک سال سے زنجیر میں جکڑی خاتون بازیاب

صوابی پولیس کی کارروائی ، ایک سال سے زنجیر میں جکڑی خاتون بازیاب
صوابی پولیس کی کارروائی ، ایک سال سے زنجیر میں جکڑی خاتون بازیاب

  

صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک سال سے زنجیر میں جکڑی خاتون کو بازیاب کرالیا۔

نجی ٹی و ی ہم نیوز کے مطابق ڈی پی او صوابی نے بتا یا ہے کہ متاثرہ خاتون نے شوہر سے بچوں کے اخراجات کے سلسلے میں فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھاجس کے بعد سگے بھائیوں نے نوکری کرنے سے روکنے اور خاوند کے خلاف کیس لڑنے پرایک سال سے کمرے میں قید کر رکھا تھا۔خاتون کے گلے اور ٹانگ میں زنجیر ڈالی گئی تھی۔

ڈی پی او صوابی شعیب  کے مطابق خاتون کو قید میں رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ چوتھے کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -خیبرپختون خواہ -صوابی -