خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ تشویش ناک ہے عظمیٰ بخاری

خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ تشویش ناک ہے عظمیٰ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ زاہد بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ ستمبر 2018سے دسمبر 2018تک 998خواتین کو ہراساں کیا گیا ہے۔ جنسی طور پرہراسگی کا شکار ہونے والی خواتین میں زیادہ طالبات اور ورکرز خواتین شامل ہیں۔ یہ ایوان خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں روز بروز اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحفظ حقوق نسواں ایکٹ پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تحفظ حقوق نسواں کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا جائے اور صوبے بھر میں آگاہی مہم چلائی جائے۔