پختونو ں کی ملک کیلئے قربانیاں تاریخ کا درخشاں باب ہے :اسد قیصر

پختونو ں کی ملک کیلئے قربانیاں تاریخ کا درخشاں باب ہے :اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر )سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے پنجاب حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پختونوں کی تذلیل نہ کریں اور نہ ہی اُن سے امتیازی سلوک کرے ۔پختون کسی سے بھی کم تر محب وطن نہیں ۔پختونوں کی حب الوطنی کی ایک علیحدہ داستان ہے۔پختونوں کی ملک کیلئے قربانیاں تاریخ کا درخشاں باب ہے ۔آج یہاں سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اسد قیصر نے کہاکہ اگر پنجاب حکومت نے پختونوں کی تذلیل اور امتیازی سکول بند نہ کیا تو وہ پنجاب حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے اور پختون قوم کے ساتھ زیادتیوں اور پختونوں کی حب الوطنی کا کیس لڑیں گے۔پاکستان سب کا ہے اور ساری قومتیں برابر ہیں۔پختون قوم نے اس ملک کے قیام کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور اس ملک کے استحکام میں صف اول کا دستہ رہا ہے ۔ہماری قربانیوں کی داستان بہت طویل ہے اور پختونوں کو نسلی بنیاد پر کوئی امتیاز قبول نہیں۔اگر پنجاب حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلااور پنجاب میں پختونوں کے ساتھ تذلیل کا سلسلہ جاری رہا تو میں خود سپریم کورٹ جا کر پنجاب حکومت کے اس ناروا رویے کے خلاف کیس کروں گاتاکہ یہ ثابت ہو کہ اس ملک کے ساتھ محب وطن اور خیر خواہ کون ہے اور اس کا دشمن کون۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کو نسلی بنیادوں پر اقدامات بند کرنے ہوں گے اور پختون سمیت ہر قوم کو برابر کے شہری جیسے سلوک کرنا ہو گا۔