اپوزیشن کی عوام دوست توقعات کا خیر مقدم کریں گے،لیاقت بلوچ
لاہور (نمائندہ خصوصی )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے لاہور میں عوامی افطار پروگرام اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی اپوزیشن کی عوام دوست توقعات کا خیر مقدم کرے گی لیکن کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی ۔ جماعت اسلامی مہنگائی ، بے روزگاری ، آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف 16 جون کو فیصل آباد سے عوامی مارچ تحریک کا آغاز کر رہی ہے ۔ افراط زر ، عوام کی قوت خرید زیرو اور مہنگائی کے سونامی میں عوام ڈوب رہے ہیں ۔ اب عوام کے پاس سڑکوں پر نکل کر احتجاج کے سوا کوئی آپشن نہیں رہا ۔ آئی ایم ایف کی مقررہ کردہ ٹیم قومی معیشت پر بیرونی احکامات دیدہ دلیری اور ڈھٹائی سے نافذ کر رہی ہے ۔ حکومت ٹک ٹک دیدم دم نہ کشیدم کا منظر بنی ہوئی ہے ۔
عوام مہنگائی کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں ، ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ، برآمدات ، درآمدات ، سرمایہ کاری پر بجلی بن کر گر رہاہے ،حکومت بے حس اور بے بس ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ اسلا م آباد میں فرشتہ مہمند معصوم بچی کا اغوا ، زیادتی اور وحشیانہ قتل، پولیس ، انتظامیہ اور حکومت کی بے حسی بڑا المیہ ہے ۔ملک بھر میں روزانہ بچوں کے ساتھ جنسی تشدد اور وحشیانہ قتل معاشرہ کی اخلاق باختگی اور زوال کی بدترین شکل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ انسانیت کے قاتل وحشیوں کو عبرتناک سزا دی جائے اور قومی قیادت و پالیسی ساز معاشرہ کی اصلاح کی فکر مندی کریں کہ ہم کس تباہی کی طرف سرپٹ دوڑ رہے ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ امریکہ افغانستان میں ناکامی کے بعد خطہ میں ٹھہرنے کے لیے خلیجی بحری جنگ مسلط کر رہاہے