پرتشدد رویئے قوم اور ملک کیلئے باعث شرم ہیں : وزیر دفاع خواجہ آصف

پرتشدد رویئے قوم اور ملک کیلئے باعث شرم ہیں : وزیر دفاع خواجہ آصف
پرتشدد رویئے قوم اور ملک کیلئے باعث شرم ہیں : وزیر دفاع خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پرتشدد رویئے قوم اور ملک کیلئے باعث شرم ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام لوگ مذہبی یگانگت اور رواداری کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے ہیں، شہر سیالکوٹ تمام دنیا کی سکھ برادری کیلئے بین الاقوامی سطح رکھے گا، اس مٹی پر ہم سب کا بلاتفریق حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پہلے سپیکر ہندوتھے، جسٹس کارنیلئس ہمارے چیف جسٹس رہے ہیں، جن چیف جسٹس صاحبان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا جسٹس کارنیلئس ان میں سرفہرست تھے، ہمارا مذہب بردباری سکھاتا ہے جو مذہب کا بنیادی جز ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں وقتاً فوقتاً متشدد واقعات نظر آتے ہیں جو ہماری بدقسمتی ہے، قائد اعظم کا پہلا خطبہ اقلیتی برادری کو مساوی حقوق کی فراہمی پر تھا، یہاں تمام پاکستانیوں کو یکساں حقوق میسر ہونے چاہئیں، مذہب اور نسل کے نام پر کوئی تفریق نہیں ہونی چاہئے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ماضی کے اندر پنجاب میں مینارٹی کا محکمہ فارغ تھا ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے اب یہ محکمہ اقلیتی برادری کے حقوق کے لئے کوشاں ہے، پنجاب حکومت اقلیتوں کیلئے جو کام کررہی ہے وہ خوش آئند ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مذہب سکھاتا ہے کہ تمام اقلیتیں ہنسی خوشی رہیں، اس ملک کو مذہبی منافرت سے پاک کریں گے۔