”امریکہ پاکستان کے ان نئے علاقوں میں ’حملہ ‘کر سکتا ہے“امریکی اہلکار ٹرمپ انتظامیہ کا تشویشناک منصوبہ سامنے لے آیا

”امریکہ پاکستان کے ان نئے علاقوں میں ’حملہ ‘کر سکتا ہے“امریکی اہلکار ٹرمپ ...
”امریکہ پاکستان کے ان نئے علاقوں میں ’حملہ ‘کر سکتا ہے“امریکی اہلکار ٹرمپ انتظامیہ کا تشویشناک منصوبہ سامنے لے آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اعلیٰ امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی خواہشات کے مطابق رویہ تبدیل نہیں کر رہا ہے اس لیے ٹرمپ انتظامیہ آئندہ مہینوں میں ڈرون خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے بندوبستی علاقوں میں ڈرون حملے کر سکتی ہے ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ووڈرو ولسن سینٹر واشنگٹن میں جنوبی ایشیا کے لیے سینئر ایسوسی ایٹ مائیکل کوگل مین نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات نازک نکتے پر پہنچ چکے ہیں اور آنے والے مہینوں میں اگر امریکا نے محسوس کیا کہ پاکستان نے اس کے مطالبات کا جواب نہیں دیا ہے تو امریکا نئے قسم کے دباو کو استعمال کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ نئے اقدام سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مستقبل بنیادوں پر ڈرون حملوں میں جغرافیائی توسیع ہوسکتی ہے۔ مائیکل کوگل مین نے کہا کہ تاریخی طور پر امریکا نے پاکستان کو دھمکیاں دی ہیں لیکن ہمیشہ پیچھے ہٹ گیا لیکن اس مرتبہ ٹرمپ انتظامیہ کا معاملہ مختلف ہو سکتا ہے اور اس سے نئی کشیدگی پیدا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان میں صرف ایک ڈرون حملہ ہوا تھا جب طالبان لیڈر ملا منصور کو ایران کے ساتھ پاکستانی سرحد پر امریکی حملے میں ہلاک کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کا نان نیٹو اتحادی کا درجہ بھی ختم کر سکتا ہے اور اگرچہ یہ علامتی ہوگا لیکن یہ پاکستان کی ساکھ کے لیے ایک دھچکا ہوسکتا ہے۔

مزید :

قومی -