انٹرنیٹ پر لڑکیوں سے دوستی کر کے انہیں لوٹنے والا پکڑا گیا 

انٹرنیٹ پر لڑکیوں سے دوستی کر کے انہیں لوٹنے والا پکڑا گیا 
انٹرنیٹ پر لڑکیوں سے دوستی کر کے انہیں لوٹنے والا پکڑا گیا 
سورس: Pxfuel

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں انٹرنیٹ پر لڑکیوں سے دوستی کرکے انہیں لوٹنے والا نائیجیرین نوجوان پکڑا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ 28سالہ نوجوان انٹرنیٹ کے ذریعے لڑکیوں کے ساتھ دوستی کرتا اور مختلف حیلے بہانوں سے ان سے رقم ہتھیاتا تھا۔ وہ انہیں تحائف بھیجنے کا دھوکا دیتا اور پھر کسٹم کلیئرنس اور دیگر بہانوں سے ان سے رقم لیتا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف بھارتی شہر گووا میں ایک خاتون نے مقدمہ درج کروایا تھا، جس کی تفصیل نئی دہلی پولیس کے ساتھ شیئر کی گئی اور وہاں سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اس کی گرفتاری پر کئی نائیجیرین شہریوں نے دوارکا کے موہن گارڈن پولیس سٹیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اب تک درجن سے زائد لڑکیوں کو محبت کا جھانسہ دے کر لوٹ چکا ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -