ایبٹ آباد یونیورسٹی، میوزیکل نائٹ کیخلاف احتجاج کرنیوالے 7 طلبا ءکا داخلہ منسوخ

ایبٹ آباد یونیورسٹی، میوزیکل نائٹ کیخلاف احتجاج کرنیوالے 7 طلبا ءکا داخلہ ...
ایبٹ آباد یونیورسٹی، میوزیکل نائٹ کیخلاف احتجاج کرنیوالے 7 طلبا ءکا داخلہ منسوخ
سورس: Facebook/aust.edu.pk

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر نے کلچر میوزیکل نائٹ کیخلاف احتجاج کرنے والے 7 طلباء کا داخلہ منسوخ کردیا۔

"آج نیوز "کے مطابق ایبٹ آباد یونیورسٹی اف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں گزشتہ ہفتے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کلچرل میوزک نائٹ کا پروگرام رکھا تھا جس پر اسلامی جمعیت طلباء کے طالب علموں نے شدید احتجاج کیا جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء سے مذاکرات کرکے میوزیکل نائٹ کا پروگرام ملتوی کردیا۔

وائس چیئرمین پروفیسرمجدد نے طلباء کے خلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے 7 طلباء کا یونیورسٹی سے داخلہ منسوخ کردیا جس پر ضلع بھر کی طلباء تنظیموں اور جماعت اسلامی کے امیر عبدالرزاق عباسی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وائس چانسلر نے ہوش کے ناخن نہ لیےاور طلباء کا داخلہ بحال نہ کیا تو ایبٹ آباد ضلع بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا اور لاء اینڈ آڈر کی صورتحال کی ذمہ داری وائس چانسلر پر عائد ہوگی۔

یونیورسٹی میں طلباء کے امتحانات بھی اگلے ہفتے سے شروع ہو رہے ہیں اگر ان طالب علموں کا داخلہ بحال نہ ہوا تو ان کا مستقبل داؤ پر لگ سکتا ہے۔