پی ٹی آئی کیلئے اکیلا ہی کافی ہوں: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لئے وہ اکیلے ہی کافی ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 12 کالجز بند ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی کا صرف جلسوں اور دھرنوں پر فوکس ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی تعیناتی کے اختیارات کی واپسی کے علاوہ بھی عشق کے امتحان ہیں۔
فیصل کریم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لیے میں ایک ہی کافی ہوں۔