”ہومیراکام غریبوں کی حمایت کرنا ……“ میرےپسندیدہ اشعار میں شامل ہے: مریم نواز
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )”میں اس کابندہ بنوں گا…… جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگا“۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم اقبالؒ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم اقبالؒ پرعظیم مفکر اورشاعرعلامہ اقبالؒ کی فکروبصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔قیام پاکستان کیلئے شاعر مشرق کی فکری خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔نسل نو کے لیے شاعر مشرق اقبالؒ کا پیغام خودی اوربیداری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو فکراقبال سے روشناس کرانا بے حد ضروری ہے۔شکوہ اورجواب شکوہ علامہ اقبالؒ کی لازوال تخلیقات ہیں۔علامہ اقبالؒ کی شاعری اردو زبان پرلازوال احسان ہے،فارسی کلام بھی اپنی مثال آپ ہے۔کلام اقبالؒ کوتعلیمی نصاب کا زیادہ سے زیادہ حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔ یوم اقبالؒ پر شاعر مشرق کی فکر کو اپنانے اورپاکستان کو سربلندکرنے کا عہد کرتے ہیں۔اقبالؒ کی تعلیمات اورافکار پر عمل ہی ان سے عقیدت کا بہتر طریقہ ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کوبیداری کا پیغام دیااوردوقومیت کاشعوربیدار کیا۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے نوجوانان برصغیر کو بلند ی کردار کاشعور دیا۔علامہ اقبالؒ کی فکرانگیز شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحرک اوربیدار قوم میں تبدیل کردیا۔شاعر مشرق کی فکر اورسوچ کے مطابق پنجاب کے دہقان کو خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ”ہومیراکام غریبوں کی حمایت کرنا ……دردمندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا“پسندیدہ اشعار میں شامل ہیں۔”میرے اللہ برائی سے بچانامجھ کو ……نیک جوراہ ہو،اس رہ پہ چلانا مجھ کو“بچوں کیلئے میری دعا ہے۔