نان فائلرزکے خلاف کارروائی کب ہوگی؟ تاریخ پتہ چل گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، نان فائلر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز نومبر سے شروع ہوگا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ نان فائلر کا پورا ڈیٹا موجود ہے، وزیر اعظم کی جانب سے ہدایت ہے کہ ٹیکس چور کو نہیں چھوڑنا۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد لنگڑیال نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے، انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد گزشتہ سال سے دگنی ہو چکی ہے۔