پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جو روٹ نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جو روٹ نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جو روٹ نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے سابق انگلش کپتان سر الیسٹر کُک سے اہم اعزاز چھین لیا۔جو روٹ نے پاکستان کے خلاف ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ میں شاندار اننگز کھیلی اور انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ 

جیو نیوز کے مطابق روٹ نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اننگز کا 71 واں رن مکمل کیا، جس کے بعد انہوں نے الیسٹر کُک کا 12 ہزار 472 رنز کا ریکارڈ توڑا۔     جو روٹ نے یہ سنگ میل اپنے 147 ویں ٹیسٹ میچ میں عبور کیا۔واضح رہے کہ الیسٹر کُک نے 161 ٹیسٹ میچزمیں 12 ہزار 472 رنز بناکر انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

 ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جنہوں نے 200 ٹیسٹ میچز میں 15 ہزار 921 رنز بنائے تھے۔اس فہرست میں دوسرا نمبر آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا ہے، جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 13ہزار 378 رنز اسکور کیے تھے۔جنوبی افریقہ کے جیک کیلس نے 13 ہزار 289، بھارت کے راہول ڈریوڈ نے 13 ہزار 288 رنز بنائے تھے۔جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ان کے12 ہزار 500 سے زائد رنز ہوگئے ہیں۔

مزید :

کھیل -