16سول ججوں کے تبادلے

16سول ججوں کے تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے 16سول ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق بشریٰ انور کا گوجرانوالہ سے ماڈل ٹاؤن ،ضوفشاں انجم کا لاہور سے ظفر وال ، اقراء رحمن کا لاہور سے ساہیوال ، وقاص ہاشم کا ساہیوال سے لاہور، وقاص احمد کا جڑانوالہ سے لاہور، ناصر زادی مہوش کاقصور سے لاہور، نادیہ علی کا حافظ آباد سے قصور، ابرار علی کا ملتان سے گوجرانوالہ ،جہانزیب ایمان کا ملتان سے تاندلیانوالہ ،عبدالمنان کا ملتان سے حافظ آباد ، عبدالماجد کا ملتان سے لودھراں ، عبدالواجد کا ملتان سے جڑانوالہ ، محمد وسیم کا لاہور سے سمبڑیال ، محمد فارق اعظم کا لاہور سے سیالکوٹ ، جمشید انور شاہ کا پیرمحل سے شجاع آباد اور مسعود احمد کا شجاح آباد کا پیرمحل تبادلہ کیا گیا ہے ۔
تبادلے

مزید :

علاقائی -